آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو اکثر بے حد غصہ ور مانا جاتا ہے اور ہار کے بعد تو وہ اور بھی بوکھلا جاتے ہیں ۔ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سہ رخی سیریز ہارنے کے بعد بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ۔ ہرارے میں کھیلے گئے ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے 6 وکٹ سے جیت درج کی ، جس کے بعد آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے بے عزتی کردی۔
میچ ختم ہونے کے بعد سبھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے ، اس دوران گلین میکسویل نے پاکستان کے سبھی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا ، لیکن جب کپتان سرفراز نے ہاتھ آگے بڑھایا تو وہ آگے نکل گئے۔ میکسویل کی اس حرکت کے بعد ٹویٹر پر مداحوں نے ان کی جم کر خبر لی اور انہیں جم کر ٹرول کیا۔ میچ کے بعد ہاتھ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ مانا جاتا ہے ، لیکن میکسویل نے سرفراز سے ہاتھ نہ ملاکر اسے تار تار کردیا۔
آپ کو بتادیں کہ زمبابوے میں کھیلی جارہی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنوں کا ہدف دیا تھا ، جس کو پاکستان نے 19.4 اوورس میں چار وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جیت میں فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے 46 گیندوں میں 91 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ شعیب ملک نے بھی ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔