تہوار کی چھٹیوں میں اگر آپ کہیں سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہں تو تھوڑا سا دھیان دیکر آپ اپنے پیسے بچا سکتے ہیں۔ گو ایئر نے ‘لانگ ویکینڈ فلائی وتھ گو’کرکے ایک آفر کی شروعات کی ہے
اس آفر کے تحت گھریلو پرواز کی ابتدائی قیمت 999 روپئے ہے۔ اس کرائے میں سبھی ٹیکس شامل ہیں۔ اس آفر کے تحت 2 اکتوبر 2018 تک ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ اس دوران خریدے گئے ٹکٹ سے آپ 3 اکتوبر سے لیکر 22 اکتوبر تک کا سفر کر سکتے ہیں۔
گو ایئر کی ویب سائٹ کے مطابق 999 روپئے کا ابتدائی کرایہ باگ ڈوگرا (999روپئے) والی پروازوں پر نافذ ہوتا ہے۔
گو ایئر کے اس آفر کے تحت باگ ڈوگرا سے ابتدائی ٹکٹ 999، احمد آباد ، بھونیشور ، ممبئی ، گوہاٹی ، دہلی اور پٹنہ سے شروعاتی ٹکٹ کی قیمت 1299 روپئے ہے۔
بتا دیں کہ 1399 روپئے کی ابتدائی قیمت پر آپ کو بنگلورو ، کولکاتہ اور لکھنؤ سے ٹکٹ ملیں گے اور حیدر آباد ، جے پور اور پونے سے 1499 روپئے کی ابتدائی قیمت پر آپ ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
چنئی کیلئے 1699 روپئے ، چنڈی گڑھ اور سری نگر کیلئے 1799 روپئے شروعاتی کرایہ متعین ہے۔ کوچی اور ناگ پور کیلئے 1999 اور رانچی کیلئے کرایہ 2299 روپئے متعین ہے۔