لکھنؤ: موسم گرما کے جلد شروع ہونے کی وجہ سے شدید موسم نے گومتی ندی کے پانی کی سطح معمول کے 346.7 فٹ سے 1.4 فٹ نیچے گردیا ہے ، جس کے بعد پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
موسم سرما کی بارشیں نہ ہونا اور فروری میں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت کو اس کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق، معمول کی سطح انٹیک پوائنٹ ہے جس کے نیچے گاؤگھاٹ واٹر ورکس میں جل سنستھان پمپنگ اسٹیشن پرانے شہر کے کئی علاقوں کو فراہم کرنے کیلئے پانی نہیں نکال سکتا۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر اگلے چھ دنوں میں محکمہ آبپاشی کے ذریعہ دریا کو شاردا نہر سے تازہ پانی فراہم نہیں کیا گیا تو اس صورتحال سے ریاستی دارالحکومت میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
جلکل محکمہ کے مطابق، گؤگھاٹ پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی سطح 345. 3 فٹ تک پہنچ گئی ہے ،
یہ سطح عام طور پر مئی میں پہنچتی ہے۔موسم گرما کے شروع ہونے سے قبل ہی اس طرح کی خبر نے مقامی عوام میں ایک فکر پیدا کردی ہے اور مانا جارہا ہے کہ گرما میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے ۔