گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے نگر کوتوالی علاقے میں ایک بیٹے نے ہی پیسے دینے سے انکار کرنے پر اپنے والد پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کا قتل کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلش کمار پانڈے نے بدھ کو بتایا کہ دتت نگر وسین گاوں کے رہنے والے ریٹائر ریل ملازم ایشور دین سے اس کا بیٹا سکئی ٹیمپو خریدنے کے لئے رقم کا مطالبہ کررہا تھا لیکن بار بار مانگنے پر بھی ایشوردین پیسے نہ دینے سے انکار کررہا تھا۔
جس سے مشتعل ہوکر سکئی نے منگل کی نصف رات سوتے وقت اپنے والد کا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کردیا اورواردات کو لوٹ کی شکل دینے کے لئے پینشن کی رقم بستر کے نیچے چھپا دیا اور کنبے کے دیگر افراد کے ساتھ کمروں کو باہر سے بندکردیا۔