جیسلمیر، 15 مارچ (یواین آئی) ایران سے لائے گئے 236 ہندوستانیوں شہریوں کو لے کر دو طیارے آج صبح راجستھان کے جیسلمیر پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ 118 شہریوں کو لے کر پہلا طیارہ صبح ساڑھے سات بجے پہنچا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد دیگر 118 شہریوں کو لے کر دوسرا طیارے بھی پہنچ گیا۔ تمام شہریوں کو ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی میں بسوں سے براہ راست فوجی علاقے میں واقع ویل نیس سینٹر لے جایا گیا۔
اس سے قبل ان ہندوستانی شہریوں کو لے کر ہوائی جہاز دہلی پہنچا جہاں سے انہیں دو طیاروں سے براہ راست جیسلمیر کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ جیسلمیر میں ہوائی اڈے پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے ۔ ایران میں ان سب کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تھی جہاں ان کی رپورٹیں منفی آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احتیاطاً کم از کم 14 دن کے لئے جیسلمیر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی آئسو لیسن وارڈ میں اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے بعد جیسلمیر کے خصوصی وارڈ میں رکھا جائے گا۔