کوالالمپور : ملائیشیاکی ایک عدالت نے ’اللہ‘ اور عربی زبان کے تین دیگر الفاظ کے استعمال پر 35 سال سے عائد پابندی کو ختم کردیا ہے اور اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ملائیشیا کی عدالت نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ غیر مسلم بھی ایشور یعنی بھگوان کو مخاطب کرنے کیلئے ’اللہ‘ لفظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا میں مذہبی آزادی سے متعلق اُمور پر عدالت کا یہ فیصلہ انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ ملائیشیا حکومت کے ذریعہ غیر مسلموں کو لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔