نیپال کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کھڑگا پرساد اولی کے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اقدام پر پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال کی اعلیٰ عدالت میں درخواست گزاروں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے کہا کہ وزیر اعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حکم غیر آئینی ہے۔









