امریکی ٹیک کمپنی گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ذریعے دکھائے جانے والے مواد کے لیے آن لائن انسائیکلوپیڈیا ’وکی پیڈیا‘ کو ادائیگی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو کہ اس کے یورپ میں نیوز آؤٹ لیٹس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وکی پیڈیا کے نگران چیریٹی ادارے ’وکی میڈیا فاؤنڈیشن‘ نے کہا کہ گوگل اس کے تجارتی منصوبے وکیمیڈیا انٹرپرائز کے لیے ادائیگی کرنے والا پہلا صارف ہے جو کہ گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔









