کسیس سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا علم اسمارٹ فون نوٹیفکیشن سے ہونا تو سائنس فکشن خیال لگتا ہے مگر کسی حد تک یہ درست ثابت ہونے والا ہے۔درحقیت گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز کچھ دنوں میں ایسا کرنے والے ہیں اور دونوں کمپنیوں نے اب اعلان کیا ہے کہ نئے نوول کورونا وائرس کی ٹریکنگ میں مدد دینے والا ٹول ک طرح کام کرے گا اور کس طرح لوگوں کو علم ہوگا کہ وہ خطرے کی زد میں ہیں۔

4 مئی کو ایپل اور گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں بلیوٹوتھ سسٹم کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کیں جو کووڈ 19 کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔
دونوں کمپنیوں نے واضح کیا کہ یہ ٹول کسی ملک میں حکومتی اداروں کی مدد سے استعمال کیا جاسکے گا اور قومی سطح پر اس کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی۔









