گوگل نے آئندہ چند برسوں کے دوران بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان گوگل کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سندر پچائی نے بھارت میں کمپنی کے سالانہ ایونٹ کے دوران خطاب میں کیا۔
اس سال ایونٹ میں گوگل فار انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت اگلے 5 سے 7 سال کے دوران یہ کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
This morning, had an extremely fruitful interaction with @sundarpichai. We spoke on a wide range of subjects, particularly leveraging the power of technology to transform the lives of India’s farmers, youngsters and entrepreneurs. pic.twitter.com/IS9W24zZxs
— Narendra Modi (@narendramodi) July 13, 2020
سندر پچائی نے کہا کہ یہ فنڈ مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں، شراکت داری اور انفرااسٹرکچر کے لیے سرمایہ کاری کی دستیابی یقینی بنائے گا۔
کمپنی کی جانب سے 4 شعبوں پر توجہ دی جائے گی جس میں زبانوں پر مبنی سروسز، مقامی کمپنیوں کو ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بنانے میں مدد اور مقامی ضرورت کے مطابق سروسز کی فراہمی شامل ہیں۔