لکھنو: اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے بین ریاستی سطح پر منشیات کی اسمگلر کرنے والے گروہ کے تین اراکین کو آج گورکھپور کے بڑہل گنج علاقے سے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے اور نشاندہی پر دو کوئینتل30کلو گانجا، سونا چاندی کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی وغیرہ برآمد کی ہے۔
ایس ٹی ایف ترجمان نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے گورکھپور کے بڑہل گنج علاقے سے بین ریاستی سطح پر منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے منی ٹرک سوار تین اراکین اٹاوہ باشندہ موہن ہادو، سمت پال اور بلیا باشندہ سنتوش چوہان کو بڑہل گنج علاقے میں نیوادہ ڈھابے کے نزدیک سے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک اور شیوم کے گھر میں بنے گودام سے 02.30کوئنٹل گانجاضبط کیا ہے جس کی قیمت 60لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔