گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کھورابار تھانہ میں تعینات ایک داروغہ سمیت پانچ پولیس اہلکار کو فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتنے اور بدانتظامی کے الزام میں بدھ کو معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات کھورابار علاقے کے ونودون پارک میں کولڈ ڈرنک کا پیسہ مانگنے سے ناراض داروغہ نے چار سپاہیوں سے کینٹین مالک دھیرج کی پٹائی کرا دی جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔
گورکھپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر وپن ٹاڈا کے علم میں اس واقعہ کو لائے جانے پر انہوں نے داروغہ سمیت پانچ پولیس اہلکار کو بدانتظامی کے الزام معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔