نئی دہلی ،28جنوری(یو این آئی)فضائیہ کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ آج اتر پردیش کے گورکھپور کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگیا حالانکہ خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس جگوار طیارے نے صبح گورکھپور سے باقائدہ مشن پر اڑان بھری تھی۔خرابی کی وجہ سے طیارہ کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ صحیح سلامت بچ گیا اور اس نے وقت پر پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگادی۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی تفتیش کےلئے کورٹ آف انکوائیری کا حکم دیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گورکھپور میں کشی نگر کے نزدیک ہوا۔