گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے رام گڑھ تال علاقے سے پولیس نے آج دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے کے زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ رام گڑھ تال پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر ڈوموا ڈھالا کے نزدیک سے گھیرا بندی کر شاطر چور رانی باغ باشندہ روی اور مہیئی سگھرپور باشندہ کرن کو گرفتارکرلیا۔
ان کے قبضے و نشاندہی پر تقریبا 10لاکھ روپئے مالیت کی چوری کی ایک کلو 250گرام چاندی، 140گرام سونا، 2موٹر سائیکل، 2ایل سی ڈی ٹی وی، ایک لیپ ٹاپ ، تین گیس سلنڈر، نقدی وغیرہ برآمد کی گئی ہے۔