نئی دہلی ، 26 جون (یو این آئی) مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ میں منشیات مخالف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ’’منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن پر مودی حکومت ہر طرح کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی اپنی پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں‘‘۔