لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے ثانوی اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی تقرری کے طویل انتظار کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرمی دکھائی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 100 دنوں کے ہدف کے مطابق مختلف کمیشنوں کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری کے بارے میں محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کی ہے۔
جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ اس عمل کے شروع ہونے سے ریاست میں 13000 اساتذہ کی تقرری کی امید ہے۔