نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کرکے سرمایہ داروں کی پرورش کررہی ہے اور کسان کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ فراموش کرکے اڈانی امبانی جیسے صنعت کاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مصروف عمل ہے
مسٹر گاندھی نے کہاکہ وعدہ تھاکسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا، مودی حکومت نے آمدنی تو بڑھا دی لیکن اڈانی۔ امباری کی۔ جو سیاہ زرعی قوانین کو اب تک صحیح بتا رہے ہیں، وہ کیا خاک کسانوں کے حق میں حل نکالیں گے۔
بعد میں کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پر نشرہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں آج زراعت مخالف ان سیاہ قوانین کو صحیح بتاکر سازش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مفاد میں ان تینوں قوانین کو فوری طورپر واپس لینے کا اعلان کرنا چاہئے۔