نئی دہلی, 18 مئی (؛ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر ، وقت کے ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا ، “آنے والے وقتوں میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہئے۔ ہندوستان کے مستقبل کے لئے ، یہ ضروری ہے کہ موجودہ مودی ‘سسٹم’ کو درست کرنے کے لئے نیند میں جھنجھورا جائے۔ “