کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بہار میں کسان منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بغیر پریشان ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کو اس بحران میں دھکیل دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز کہا ’’بہار کا کسان ایم ایس پی- اے پی ایم سی کے بغیر کافی پریشانی میں ہے اور اب وزیر اعظم نے پورے ملک کو اسی کنویں میں دھکیل دیا ہے۔ ایسے میں ملک کے کسانو کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی نہ ملنے پر پریشان بہار کے کسانوں کا ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد کے کسانوں کو دھان کا ایم ایس پی نہیں مل رہا ہے اور حکومت ان کے بحران پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کسانوں کی دھان کی کاشت پوری طرح سے برباد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا کانگریس مواصلات شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مسٹر مودی کو کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے ضد چھوڑنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ’’بادشاہت کو ترک کیجئے، راج دھرم مانئے۔ کسانوں کی بات سنیں، کالے قوانین کو منسوخ کریں، ورنہ تاریخ نے کبھی بھی غرور کو معاف نہیں کیا۔ کسان کسان مخالف مودی حکومت