بلندشہر: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خاتون سیکورٹی پر جھوٹ بولنا بند کردینا چاہئے۔
راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا’حال ہی میں بلند شہر میں ہاتھرس کی طرح پیش آئے اجتماعی عصمت دری و قتل کے واقعہ سے ہر کوئی سکتے میں ہے۔
حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ ان کے میعاد کار میں لڑکیاں رات 12بجے بھی اپنے گھر سے باہر نکل سکتی ہیں اور کچھ بھی نہیں ہوگا‘۔