واشنگٹن، یکم مارچ (اسپوتنك) امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں كورونو وائرس سےپہلی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
واشنگٹن کے گورنر جے انسلي نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا’’میں، جے انسلي، واشنگٹن اسٹیٹ کا گورنر، مندرجہ بالا حالات کے پیش نظر واشنگٹن ریاست کی تمام کاؤنٹی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور واشنگٹن اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ کے منصوبوں اور عمل کے نفاذ کی ہدایت دیتا ہوں‘‘۔
گورنر نے ریاستی ایجنسیوں اور محکموں کو اس وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت متاثر ین کیلئے سیاسی ذیلی محکموں کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم دیا۔
امریکہ کے مرض کنٹرول اور روک تھام مرکز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک موت کی تصدیق کے علاوہ 15 کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چین سے بھیجے گئے تین افراد اور ڈائمنڈ پرنسزجہاز کے 44 افراد شامل ہیں۔