برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو عالمی رہنماؤں اور معززین سمیت 2 ہزار سے زائد شرکا سے بھرپور اجتماع کے سامنے تاج پوشی کی شاندار تقریب کے دوران آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی تاج پہنایا۔
قبل ازیں، بادشاہ چارلس سے آڑچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا جبکہ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کردیے، جس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا۔
شہزادہ ہیری تقریب میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے جہاں پر شاہی خاندان کے مزید سینئر ارکان اور ان کے کزن اور خالہ اور چچا بھی موجود تھے۔
شاہ چارلس سوم کو آج ملک میں 7 دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں تاج پہنایا گیا، جسے دیکھنے کے لیے برطانیہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔
شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں جو گزشتہ برس ستمبر میں 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونے والی تاج پوشی کی اس تقریب میں شاہ چارلس 14 ویں صدی میں تیار کردہ اس تخت پر بیٹھتے ہوئے 360 سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے۔
https://youtu.be/o146uXj9A3o
ویسٹ مِنسٹر ایبے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن سمیت تقریباً 100 سربراہان مملکت اور معززین شرکت کی، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس چالیسویں شاہی حکمراں ہیں جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔
دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے دوران اُن کی 75 سالہ دوسری اہلیہ ملکہ کیملا کو بھی تاج پہنایا گیا
وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ ’کوئی دوسرا ملک جلوس، محفل، اور گلیوں میں ہونے والی پارٹیوں سے بھرپور اس طرح کی شاندار تقریب منعقد نہیں کر سکتا‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا فخریہ اظہار ہے، یہ ہمارے ملک کے جدید کردار کا ایک واضح مظاہرہ اور ایک پسندیدہ رسم ہے جس کے ذریعے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوں گے جو جارج سوئم کے لیے بنایا گیا تھا، وہ 39 ممالک کے 4 ہازر فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچیں گے۔
Queen Camilla is crowned by the Archbishop of Canterbury at the #Coronation pic.twitter.com/bMfwhaN3Ec
— Coronation News & Updates (@Coronation2023) May 6, 2023