ممبئی ، 20 جولائی (یواین آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے گھریلو اسٹاک مارکیٹس آج شروعاتی کاروبار میں ایک فیصد اضافے کے بعد اوپرچلا گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 388.89 پوائنٹس کی مضبوطی سے 37،409.03 پوائنٹس پر کھلا اور جلد ہی چار سو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37،425.41 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 97.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،999.45 پر کھلا اور 11 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 11،013.90 تک پہنچ گیا۔
خبریں لکھے جانے تک سینسیکس 356.35 پوائنٹس یا 0.96 فیصد اضافے کے ساتھ 37،376.49 پر اور نفٹی 96.05 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 10،997.75 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، انفوسس ، ایچ ڈی ایف سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں خریداری سے بازار کو حمایت ملی۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا تاثر مضبوط تھا کیونکہ بیشتر ایشین بڑی مارکیٹیں کے سبز نشان میں رہنےسے بازار کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔