نئی دہلی،14 جون (یواین آئی)اترپردیش میں ٹیچروں کی بھرتی گھپلے کے سلسلے میں مسلسل حملہ کررہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ ’زیروٹالرینس‘کی بات کرنےوالے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں بدعنوانی کرنے والی بڑی مچھلیوں کو خوب ’ٹالریٹ‘کیا جارہا ہے۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا،’’محکمہ تعلیم میں اتنے بڑے بڑے فرضی واڑے ہورہے ہیں تو کیا محکمے کے وزیر کی اطلاع میں یہ نہیں تھا۔کیا وزیراعلی کےدفتر کو اس کی بھنک بھی نہیں لگی۔حیرانی کی بات ہے کہ زیرو ٹالرینس کی بات کرنے والے بڑی مچھلیوں کی بدعنوانی کو خوب ٹالریٹ کررہے ہیں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبررساں چینل کی بائٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’اصلی‘انامیکا شکلا کو روزگار مل گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک اور خبر پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا ہے’انامیکا کے بعد اب پریتی نام سے دو جگہ نوکری‘اصلی پریتی بےروزگار۔