ایتھنز ، 3 مئی (اسپوتنك) یونان کے کریٹ جزیرے کے نزدیک 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
ایتھنز کی نیشنل اینڈ كپوڈسٹرين یونیورسٹی کی سسمولوجیکل لیبارٹری کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 3.51 بجے محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز كریٹ کے دارالحکومت ایراکلیون سے 78.9 میل جنوب میں زمین کی سطح سے 6.2 میل گہرائی میں تھا ۔
زلزلے کی وجہ سے کسی طرح کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہیں
اسپوتنک ۔