یہ مسجد، جو یونان کی قدیم ترین مسجد ہے، کو مذہبی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
شہر پیرائسس کے “بیر” علاقے میں واقع اندلس مسجد ، جو سن 1989 سے مسلمانوں کی عبادت کے لئے وقف تھی ، کو یونان کی وزارت تعلیم و مذہبی امور کے فیصلے سے بند کر دیا ہے۔
یہ مسجد، جو یونان کی قدیم ترین مسجد ہے، کو مذہبی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔
یونانی اسلامی ایسوسی ایشن نے اس مسجد کو بند کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو دبانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
وزارت نے مسجد کے عہدیداروں کو مسجد خالی کرنے کے لئے 15 دن کا وقت دیا تھا اور آخری تاریخ کے بعد اسے سیل کر دیا ہے۔
یونانی مسلم یونین نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مذاکرات کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔
یونین نے زور دے کر کہا کہ یونانی مسلمان قانون کے سامنے برابر نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اندلس مسجد جو ایک سیاحتی علاقے میں واقع ہے، ہمیشہ ہی مسلم سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔