کانپور: کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں ۲۷؍ستمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا شہر آنا شروع ہوگیاہے۔ایئر پورٹ پر سب سے پہلے ٹیم انڈیاکے کوچ گوتم گمبھیر اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی شہر پہنچ چکے ہیں۔
اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے میڈیا منیجر محمد فہیم نے بتایاکہ ۲۷؍ستمبر سے ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے کھلاڑی الگ الگ مراحل میں آرہے ہیںاس میں کوچ گوتم گمبھیر،وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت انڈیگو فلائٹ سے سب سے پہلے ایئر پورٹ پہنچیں گے ،اس کے بعدروہت شرما،کے ایل راہل ، شبھمن گل اور ابھیشیک نائر اسی کمپنی کی فلائٹ سے ممبئی سے پہنچیں گے۔
ٹیم انڈیا کے باقی کھلاڑی اور بنگلہ دیش ٹیم ایک ساتھ آئے گی۔ٹیسٹ میچ کے ہاسپٹیلٹی صدر سنجیو کمار سنگھ نے بتایاکہ پہلے ہی دونوں ٹیموں کا سامان صبح ۱۱ بجے والی فلائٹ سے آیا ہے۔
استقبال کیلئے تیار ہے لینڈ مارک ہوٹل:ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے استقبال کیلئے ہوٹل لینڈ مارک میں تیاری پوری کرلی گئی ہے، ہندوستان اور بنگلہ دیش کیلئے ویلکم لکھا ہوا ہے ان کی آمد پر تلک لگاکر اور شنکھ بجاکر استقبال کیاجائے گا، سبھی کھلاڑیوںکو استقبال کے موقع پر رودراکش کی مالا پہنائی جائے گی۔
کھلاڑیوں کے نام کی کسٹمائز تولیہ تیار:کھلاڑیوں کے نام اور ان کی تصویر کے مطابق ان کےلئے تولیہ اور تکیہ کا غلاف بھی کسٹمائز کرایاگیا ہے پورے ہوٹل کو ہندوستانی اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی پسند کے مطابق ہی تیار کیا گیا ہے،
یہی نہیں کھلاڑیوںکا استقبال کوکو نٹ کی ویلکم ڈرنک سے کیاجائے گا۔اس کیلئے اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے پوری تیاری کرلی ہئے۔