کوٹا، 06 نومبر (یو این آئی) مغربی وسطی ریلوے کے کوٹا ڈویژن کے ناگڈا اسٹیشن کے قریب نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ایک ریلوے گارڈ کی موت ہوگئی۔
ریلوے پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کوٹا کی پونم کالونی کا رہنے والا گارڈ راجندر گجر (48) دیوالی کی رات ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے ایک مال گاڑی لے کر کوٹا سے ناگڈا (ایم پی) جا رہا تھا، جہاں جمعرات کو دیر رات پٹری پار کرتے ہوئے کسی دوسری ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
لیکن لاش کل صبح مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔