اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 105 ہوگئی۔ سامریکی سینیٹر مارک کیلی نے انکشاف کیا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا، جس کا وزن 900 کلوگرام ہے اور یہ مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ یہ بم واشنگٹن نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔ اور اسی بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید ہو گئے۔
امریکی سینیٹر مارک کیلی نے یہ انکشاف ایسے میں کیا کہ جب امریکہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بات کرتا ہے جبکہ سب سے بڑا دہشتگرد اور دہشتگردوں کا حامی خود امریکہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے کے نتیجے میں 105 افراد شہید اور 359 زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ لبنان پر گذشتہ دنوں میں اسرائیل نے 216 حملے کیے ہیں۔