احمد آباد، یکم جولائی (یو این آئی) گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے جمعہ کی صبح احمد آباد میں رتھ یاترا کے راستے پر سونے کی جھاڑو لگانے کی ’پاہند‘ رسم کرکے بھگوان جگن ناتھ کی 145 ویں سالانہ رتھ یاترا کا آغاز کیا۔
رتھ یاتراآج صبح 0705 بجے یہاں جمال پور کے جگن ناتھ مندر سےروانہ ہوئی، دوپہر بعد بھگوان ننیہال ماما، موسی کے گھر کی علامت کو سرسپور پہنچے گی، جہاں آرام کے بعد دیر شام کو مندر واپس آئے گی۔ سرسپور میں ہزاروں عقیدت مند پرساد کی شکل میں کھانا بھی کھائیں گے۔ رتھ یاترا پرانے شہر کے حساس حصوں جیسے شاہ پور اور دریا پور سے گزرے گی۔
ریاست کے دیگر حصوں میں بھی سینکڑوں چھوٹی اور بڑی رتھ یاترا نکالی جا رہی ہیں۔