گودھراسانحہ کے بعد گجرات میں پیش ائے 2002فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ضلع آنند کے گاؤں اوڈی میں پیش ائے فرقہ وارانہ واقعات کا ملزم جو ضمانت کے بعد یوکے بھاگ گیاتھا لندن میں گرفتار کرلیاگیا جو بہت جلد گجرات کی ایس ائی ٹیم کے حوالہ کردیاجائے گا۔
گاندھی نگر کے مقامی کرائم برانچ انسپکٹر اور ایس ائی ٹی رکن اے کے پرمار کے مطابق سمیر پٹیل جو ضمانت حاصل کرنے کے بعد لندن فرار ہوگیا تھا لندن پولیس نے اسکو گرفتار کرلیاہے۔ پرمار نے مزیدکہاکہ لندن میں اس کی لوکیشن معلوم ہونے کے بعد ایک ریڈ کارنر نوٹس جاری کی گئی تھی جس کے بناء پر اس کی گرفتاری عمل میں ائی۔
انہوں نے کہاکہ ایس ائی ٹی کے تین عہدیدار بشمول ے کے پرمار کل لندن کے لئے روانہ ہوں گے جہاں پر ضابطے کی تکمیل کے بعد 15اور 16اکٹوبر کے درمیان میں سمیر پٹیل کوہندوستان واپس لایا یاجائے گا۔ ایس ائی ٹی عہدیداروں کے مطابق اس کیس کے دو اور ملزمین ناتو پٹیل اور راکیش پٹیل کی تیزی کے ساتھ تلاش جاری ہے ۔
ماضی میں چار او رملزمین فرضی پاسپورٹ پر سفر اسٹریلیا ‘ سنگا پور اور دیگر ممالک سے ہندوستان کو واپس لوٹا دئے گئے تھے جس میں انٹرپول کامکمل تعاون حاصل رہا۔گجرات کے دیہات اوڈی کے پروالی بھاگول 1500افراد کے مجموعے نے ایک گھر کے 23افراد جس میں نو عورتیں ‘ پانچ مرد او ربے شمار بچے شامل تھے زندہ جلادیا تھا جبکہ دوسرے دن مذکورہ دیہات کے پڑوس میں پیش ائے واقعہ میں چار افرادکو ہلاک کیا گیا تھا۔