سمندری طوفان گلاب ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق گلاب ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔
طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔