ابوجا، 31 جنوری (یو این آئی/ژنہوا) نائجیریا کے کدونا صوبے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
صوبے کے کمشنر برائے داخلی سلامتی اور امور داخلہ، سیموئیل ارووان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے اتوار کی علی الصبح زنگو کاتف مقامی حکومت کے علاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کیا۔
حملے کے دوران تیس گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ بچائے گئے لوگوں میں سے کچھ کو اسپتال بھیجا گیا۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔