نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک و بیرون ملک آباد ہندوستانیوں کو مبارکباد دی۔
مسٹر گاندھی نے ہندی اور انگریزی میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پَرو کی آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔ گورو پورب کی لکھ لکھ بدھائیاں۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے پرکاش پَرو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’خدمت سے بڑا کوئی سودا (تجارت) نہیں ہے۔ مذہب کی بنیادی پیغام انسانیت سے محبت ہے۔ خواتین کی عزت ہمارا فرض ہے۔ ذات پات، اونچ نیچ کو ختم کرو۔ پوری دنیا میں روشنی پھیلانے والی گورو نانک کی وانی کی آج ہمارے ملک کو کافی ضرورت ہے۔ آپ کو گورو پرو کی مبارکباد اور نیک خواہشات”۔