وارانسی: گیان واپی مسجد احاطے میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی پوجا کی اجازت دینے اور احاطے میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ہندوؤں کے حوالے کرنے کی مطالبے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کورٹ نے اگلی سماعت کی تاریخ 8 جولائی طے کی ہے۔
اس سے قبل فاسٹ ٹریک کورٹ آف سول جج(سینئر ڈویژن) مہیند کمار پانڈے نے عرضی پر سماعت کی اور4 بجے تک اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
سماعت کے دوران مدعی علیہ کے وکیل ابھئے ناتھ یادو عرضی کی ایک کاپی طلب کی۔