وارانسی: گیانواپی مسجد- شرینگر گوری معاملے میں وارانسی کی عدالت گیان واپی مسجد کے احاطے میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔
اس معاملے کے بارے میں ہندو فریق کے وکیل سدھیر ترپاٹھی نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سروے کے دوران پائے گئے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی جائے۔ اگر کاربن ڈیٹنگ نہیں ہو سکتی تو دوسرے سائنسی طریقے سے سروے کرایا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شیولنگ کی عمر سب کے سامنے آئے، چاہے کچھ بھی ہو، شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کیا جانا چاہیے کاربن ڈیٹنگ کو لے کر پانچ درخواست گزاروں میں سے ایک راکھی سنگھ کی مخالفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب راکھی سنگھ کے وکیل اس پورے معاملے میں اپنی انا لے آئے ہیں۔ وہ مسجد والے کی زبان بول رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر کاربن ڈیٹنگ کا حکم دیا گیا تو وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ وہ عدالت میں نئی اپیل دائر کرے۔ ہماری موجودہ درخواست میں مداخلت نہ کریں۔ ہمیں امید ہے کہ آج عدالت کاربن ڈیٹنگ کا حکم دے گی۔