پورٹ او پرنس(؛ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مقامی گینگ کے تصادم میں 20 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 400 ماؤزو اور چن میکن کے گروپوں کے درمیان خوں ریز تصادم کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر اہل خانہ سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔