پورٹ اور پرنس:کیریبیائی ملک ہیتی کے جنوبی مغربی علاقے میں سمندری طوفان ‘میتھیو’ کے قہر کے بعد ہیضہ پھیل جانے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔
سرکاری افسر نے بتایا کہ ہیتی کے جنوبی شہر راندیل کے ایک اسپتال میں چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مغربی ساحلی شہر انسے ڈی-نالٹ میں سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے پانی کا سیوریج کے ساتھ مل جانے کا خدشہ ہے ۔
واضح ر ہے کہ میتھیو طوفان کی وجہ سے اب تک 900 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جس میں زیادہ تر سیلاب کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔