ممبئی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور او رحج مختار عباس نقوی نے حج 2019 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیزن میں بحری جہاز سے بھی سفر ممکن ہوگا ۔
انہوں نے اس موقع پر حج ہاؤس کے صدر دفتر کی فلک بوس عمارت پر قومی پرچم لہرایا جو کہ زمین سے 350فٹ کی بلندی پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی جی ایس ٹی کو ۱۸؍ فیصد سے تخفیف کرنے کی سفارش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ ہندوستانی حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا او رحج کی تمام کارروائی پوری طرح سے ڈیجلائیٹ ہوگئی ہے ۔
مسٹر نقوی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال بحری جہاز سے بھی عازمین حج کو سعودی عرب بھیجنے کا منصوبہ ہے ۔