گزشتہ روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے،حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں جس کے بعد حجاج قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے ۔
حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/idrikki541/status/1673965833780068352?s=20