نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) حج 2024 کے انتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے دہلی حکومت کے محکمہ ریونیو کے سینئر افسران اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین محترمہ نازیہ دانش، مسٹر محمد سعد اور حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے آج میٹنگ کی ۔
اس میٹنگ کا مقصد حج -2024 کی تیاریوں اور حج کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینا تھا تاکہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سولتیں فراہم کرائی جاسکیں۔