حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کےاہم اقتباسات جاری کردیئے گئے۔رہبرانقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آپ نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہےکہ حج کے عظیم اجتماع اوراس کے پیچیدہ مناسک کوجب بھی تدبر کی نظر سے دیکھاجائے تو وہ مسلمانوں کے لئے قوت قلب اوراطمینان کا سرچشمہ ہيں اور دشمن اور بدخواہ عناصر کے لئے خوف و ہراس اور ہیبت کا سبب ہیں۔









