کانپور: حج سیوا سمیتی نے سفر حج کو جی اسی ٹی سے مستثنی کرنے کی مانگ پر اب تک توجہ نہ دینے پر احتجاجاً عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہاں ایک پریس کانفرنس میں سمیتی کے قومی صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے کہا کہ ایک عوامی مطالبے پر حکومت کی خاموشی اور جی ایس ٹی سے سفر حج کو مستثنیٰ قرار نہ دئیے جانے پر اب ”ہمارے سامنے پُر امن عوامی تحریک چلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا”۔
سنٹرل حج کمیٹی کے سابق رکن نے س استدلال کے ساتھ کہ ممبئی میں وزیر حج مختار عباس نقوی نے اس ساسے ل سفر حج کے سستے ہونے کا جو دعویٰ کیا وہ درست نہیں ، کہا کہ وزیر موصوف کو ”دروغ گوئی” سے کام لینے کے بجائے وزیر اعظم کے سامنے مسلمانوں کا کیس رکھنا چاہئے جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔
مسٹر اعظمی نے دعویٰ کیا کہ اس سال حج 25 سے 35 ہزارروپے مہنگا ہو گیا ہے ۔گلوبل ٹنڈر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سمیتی نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور وہاں سے انصاف کی توقع رکھتی ہے ۔
سمیتی کے صوبائی صدر شفیق الرحمان نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ شرکا میں مولانا عالم رضا قاضی شہر کانپور، مولانا عبید الرحمان، مولانا غلام قادر اور دوسرے موجود تھے ۔