فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر کامیابی حاصل کی۔
غزہ سے عرب میڈا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے پورے نظام، عوام اور مستقبل کو انتہائی دردناک شکست دی۔ تمام فلسطینی جماعتیں یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں۔ حماس کی نئی جنگی حکمت عملی اور صلاحیت نے پورے اسرائیلی نظام کو ہلاکر رکھ دیا۔
حماس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پسپائی اللّٰہ کی حمایت کے بعد نئی جنگی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی۔