نئی دہلی ، 20 مارچ (یواین آئی)ملک کے سب سے وحشیانہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کے چاروں مجرموں ونے شرما ، مکیش سنگھ ، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کو جمعہ کی صبح 5.30 بجے یہاں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

مجرموں کی پھانسی کو ٹالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ دہلی ہائی کورٹ کے بعد ، سپریم کورٹ نے بھی جمعرات اورجمعہ کی آدھی رات کو نربھیامجرموں کو پھانسی دینے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ، جس کے بعد اب نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
All four convicts in the #NirbhayaCase have been hanged at #TiharJail.#NirbhayaJustice pic.twitter.com/rcEdeAdJ3e
— All India Radio News (@airnewsalerts) March 20, 2020