گزشتہ دنوں ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور کنال پانڈیا کے والد ہمانشو پانڈیا نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ والد کی موت سے پانڈیا بھائی بری طرح سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے سنیچر کو والد کے ساتھ گزارے ہر ایک لمحے کا بیحد ہی جذباتی کردینے والا ویڈیو پوسٹ شیئر کیا ہے۔
ہمانشو پانڈیا نے ودوڈرا میں آخرہ سانس لی تھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ والد کی موت کے بعد کنال پانڈیا بڑودا ٹیم کے بایو ببل سے باہر نکل گئے تھے۔ وہ سید مشتاق علی ٹرافی میں بڑودا کی قیادت کر رہے تھے۔
ہاردک پانڈیا اور کنال پانڈیا کو کرکٹر بنانے میں ان کے والد کا بہت بڑا ہاتھ رہا۔ انہوں نے بیٹوں کو کرکٹر بنانے کیلئے شہر کا بدل ڈالا تھا۔ انہوں نے اپنا بزنس تک بند کر دیا اور دوسرے شہر میں بس گئے تاکہ بچوں کو بہتر کرکٹ کی سہولیت مہیا کرائی جا سکے۔
ہمانشو سورت میں کار فائننس کا چھوٹا سا بزنس چلاتے تھے جسے انہوں نے بند کر دیا اور پھر وڈودرا شفٹ ہو گئے۔ اس وقت ہاردک پانڈیا Hardik Pandya پانچ سال کے تھے۔ وہاں پر انہوں نے اپنے بچوں کو کرکٹ کی بہتر سہولیت دی اور انہوں نے کرن مورے اکیڈمی میں دونوں کا داخلہ کروایا۔ اقتصادی طور پر کمزور پانڈیا کنبہ کرائے کے گھر میں رہتا تھا۔
اس کے باوجود دونوں اسٹار کرکٹرس کے والد نے انہیں کسی چیز کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ ایک انٹرویو میں ہمانشو پانڈیا نے کہا تھا کہ جب بھی وہ ہاردک اور کنال کے بارے میں بات کرتے، وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہیں پاتے ہیں۔