ہردوئی:05ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے ملاواں علاقے میں ہفتہ کو ایک تیز رفتار کار کے کھائی میں پلٹ جانے سے آئی ٹی بی پی کے سب انسپکٹر کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سےز خمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی سے وابستہ سبھی لوگ اتراکھنڈ سے کانپور ڈیوٹی جوائن کرنے جارہے تھے کہ صبح تقریبا چھ بجے ملاواں کوتوالی علاقے میں کٹرا بلہور شاہراہ پر گوری چوراہے کے نزدیک کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کار میں آئی ٹی بی پی کے چار جوان اور ڈروائیور سوار تھے ۔