عبرانی زبان کے معروف روزنامے ہاآریٹز نے مقبوضہ فلسطین کی مخدوش سیاسی اور اقتصادی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو مکڑی کے گھر سے تشبیہ دینے کے حوالے سے لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا نظریہ درست ثابت ہو رہا ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی نے المیادین نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی کشیدہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے عبرانی زبان کے اخبار Ha’aretz نے خبر دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی غاصب صیہونی حکومت کو مکڑی کے گھر سے تشبیہ دینے کی پیشن گوئی درست ثابت ہو رہی ہے۔
مذکورہ روزنامے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، ہم نے لبنان کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب حزب اللہ کی متعدد افواج کی موجودگی کا مشاہدہ کیا۔ حسن نصراللہ، تل ابیب کی اعصاب شکنی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
Amos Harel warned in Haaretz: “All these things are being observed, with a big smile, by 🇱🇧 Hezbollah Secretary General [Sayyed] Hassan Nasrallah – father of the ‘“Israel” is weaker than a spider web’ theory”. Alâhed English… pic.twitter.com/osKQKbi9PO
— Suat Kılıçtaş (@Suatklcts) July 26, 2023