ہاتھرس۔ اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ عصمت دری اور متاثرہ کے قتل معاملہ میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اس کو لے کر کانگریس یوگی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہے۔ معاملہ میں اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے متوفیہ کے والد کے بیان کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں وہ پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کر رہی ہیں۔

پرینکا نے یہ ویڈیو شئیر کر ٹویٹ کیا’ ہاتھرس کی بیٹی کے والد کا بیان سنئے۔ انہیں زبردستی لے جایا گیا۔ سی ایم سے وی سی (ویڈیو کانفرنسنگ) کے نام پر بس دباو ڈالا گیا۔ وہ جانچ کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ابھی پورے کنبے کو نظربند کر رکھا ہے۔ بات کرنے کی ممانعت ہے۔ کیا دھمکا کر انہیں چپ کرانا چاہتی ہے سرکار؟ ناانصافی پر ناانصافی ہو رہی ہے۔
بتا دیں کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی متاثرہ کنبے سے ملنے بلگاڑی گاوں جا رہے ہیں۔ پرینکا اور راہل گاندھی کے شہر میں آنے کی بات مقامی کانگریسی لیڈر بھی کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ، اس بیچ پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہاتھرس میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دہلی۔ نوئیڈا سرحد سیل کر دیا گیا ہے۔









