ہاتھرس(اترپردیش): اکٹیوسٹ آف ریلجیئس گروپس ہندو یوا واہنی (ایچ وائی وی) نے مسلمانو ں کو سڑک پر نماز پڑھتے دیکھنے کے بعد ان لوگوں نے بھی سڑکوں پر ہنومان چلیسا کا آغاز کیا۔ یہ واقعہ اترپردیش کے ہتھراس علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندو یوا واہنی گروپ کے کارکنوں نے سکندراروعلاقہ میں واقع ہنومان مندر کے باہر ہنومان چلیسا کا آغاز کیا۔ یہ چلیسا ایک گھنٹہ چلتا رہا۔
ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے بتایا کہ وہ ہر منگل کی رات ہنومان چلیساکا انعقاد کریں گے جب تک مسلمان سڑکوں پر نماز بند نہ کردیتے۔ اگر مسلمان یہ سڑکوں پر نماز پڑھنا بند کردیں تب ہم یہ چلیسا بھی بند کردیں گے۔
https://twitter.com/WFNhindi/status/1151397554459856896
فی الحال پولیس اس معاملہ میں خاموش ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس کے خلاف فی الحال کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے لہذا ہم بھی اس معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
بہشکریہ سیاست